اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Road Accident in Ganderbal: گاندربل میں سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی - گاندربل میں ٹپر اور ٹویرا گاڑی کے درمیان تصادم

سرکاری باغ وتہ لار کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی ٹویرا ایک ٹپر گاڑی کے ساتھ ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹویرا کے ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ Road Accident In Ganderbal

گاندربل میں سڑک حادثہ
گاندربل میں سڑک حادثہ

By

Published : Aug 7, 2022, 8:30 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ منیگام سمبل بائی پاس کے سرکاری باغ وتہ لار کے مقام پر ٹپر اور ٹویرا گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے سبب پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق منیگام سمبل بائی پاس کے سرکاری باغ وتہ لار کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی ٹویرا ایک ٹپر گاڑی کے ساتھ ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹویرا کے ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Five injured in Ganderbal road mishap

گاندربل میں سڑک حادثہ

مزید پڑھیں:

Udhampur Road Accident: ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت واجد احمد خان، عامر احمد خان، توفیق احمد خان، ثاقب احمد خان، عرفان احمد خان ساکنان گوٹلی باغ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شرع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details