اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Banda Road Accident سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، چھ زخمی - سڑک حادثہ

بانڈہ ضلع میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ Road Accident In Banda

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Feb 16, 2023, 10:09 AM IST

باندہ: اترپردیش کے باندہ ضلع میں بدھ کی رات دیر کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے سبب پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ان کی کار ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ٹنڈواری تھانہ علاقے کے تحت پاپینڈا روڈ پر پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چترکوٹ کے راجا پور میں ایک ہی شادی سے آنے والی دو ایس یو وی آپس میں ٹکرا گئیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق پیلانی تھانہ علاقے کے نیویچ اور پپارہاری گاؤں سے ہے۔ متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مزید کہا کہ تمام لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔Road Accident علیگڑھ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک

اس سے قبل 15 فروری کو گجرات کے پٹن ضلع میں جیپ اور ٹرک کے درامیان تصادم ہوگیا تھا جس کے سبب دو خواتین اور دو کمسن لڑکیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ رادھن پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مہندرا جیپ کا ڈرائیور، جس میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے، کا ٹائر پھٹنے سے کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سمجھو بھائی پھولواڑی (50)، دودا بھائی راٹھوڑ (50)، رادھا بین پرمار (35)، کاجل پرمار (59)، امروتا ونزارا (15) اور پنل بین ونزار (7) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو رادھن پور اور پٹن کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details