کیرالہ میں پانچ مزید لوگوں کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
ریاست کے وزیر صحت وینا جارج نے سنیچر کو بتایا کہ نئے معاملات میں چار خواتین شامل ہیں جن کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل معاملات میں سے 24 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی، جبکہ باقی دیگر ابھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
کیرالہ میں پہلی بار ایک 24 سالہ حاملہ خاتون کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا حالانکہ چھ دنوں کے اندر وہ ٹھیک ہو گئی۔