شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے میں رہنے والے پانچ مزدوروں کی کرناٹک کے منگورو کے قریب جنونی کناڈا میں مین ہول کی صفائی کے کام کے دوران زہریلی گیس کے سبب موت ہو گئی. پانچوں مزدور شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے کے رکنے والے ہیں. گزشتہ چند مہینوں سے کرناٹک میں پرائیوٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے. ان پانچ مزدوروں کی موت کے بعد عید سے پہلے ہی دے گنگا میں ماتم کا ماحول ہے. Five Migrant Workers of North 24 pgs Died in Karnataka
دے گنگا تھانے کی پولیس کے مطابق کرناٹک میں پانچ مزدوروں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے. مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلے گیس کی زد میں آنے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے. انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت محمد عمر فاروق، محمد شمیل اسلام، نظام الدین، شرافت علی اور معراج الاسلام کے طور پر ہوئی ہے. تمام مزدور ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:
Five Migrant Workers of North 24 pgs Died in Karnataka: کرنا ٹک میں شمالی چوبیس پرگنہ کے پانچ مزدور ہلاک - کرنا ٹک میں پانچ مزدوروں کی موت کے بعد عید سے پہلے ہی دے گنگا میں ماتم کا ماحول
شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے میں رہنے والے پانچ مزدوروں کی کرناٹک کے منگورو کے قریب جنونی کناڈا میں مین ہول کی صفائی کے کام کے دوران زہریلی گیس کے سبب موت ہو گئی. ان پانچ مزدوروں کی موت کے بعد عید سے پہلے ہی دے گنگا میں ماتم کا ماحول ہے. Five Migrant Workers of North 24 pgs Died in Karnataka
شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا ضلع پریشد کے رکن اے کے ایم فرہاد نے کہا کہ عید سے پہلے گاؤں کے پانچ لوگوں کی موت سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے. ہمارے گاؤں ایک روایت ہے کہ کسی کے گھر موت ہو جاتی ہے ہم تمام لوگ دکھ میں شریک ہوتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ لاشوں کو کولکاتا لانے کی تیاری مکمل ہو گئی ہے. ضلع انتظامیہ نے کوشش تیز کر دی ہے. کل صبح تک لاشیں کولکاتا پہنچ جائیں گی. واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کیرالہ میں مٹی کٹائی کے کام کے دوران زمین دھنسنے سے شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر کے رہنے والے تین مزدوروں کی موت ہو گئی تھی.