اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھیڑا: سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک - چار افراد ہلاک

کار میں سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دو افراد نڈیاد کے سول اسپتال میں اور ایک نے احمد آباد کے سول اسپتال میں دم توڑدیا۔ دو دیگر کو نڈیاد کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Oct 20, 2021, 2:56 PM IST

Updated : Oct 20, 2021, 3:32 PM IST

گجرات کے وسطی کھیڑا ضلع کے مہودھا تعلقہ کے منگل پور پٹیا گاؤں کے قریب کل دیر شب ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے آج بتایا کہ ضلع مہیساگر کے سنترامپور کے ایک خاندان کے پانچ افراد ضلع آنند کے ملتاج میں میلڈی ماتا کے مندر میں درشن کے لئے جارہے تھے، کار کو ایک دوسرا شخص چلا رہا تھا۔

اس دوران راستے میں سامنے سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرaر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:۔ادھم پور: جکھونی علاقے میں سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد زخمی

کار میں سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دو افراد نڈیاد کے سول اسپتال میں اور ایک نے احمد آباد کے سول اسپتال میں دم توڑدیا۔ دو دیگر کو نڈیاد کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 20, 2021, 3:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details