اتر پردیش کے شراوستی ضلع کے ایکونا علاقے میں ایک ٹیمپو اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں تقریبا پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد اور راحت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بودھ سرکٹ پر حادثے کے بعد ٹیمپو الٹ گیا اور ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کی موت گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جلد ہی آٹھ متاثرین کو ریکسیو کرکے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔