باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت کے بالونی تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار کینٹر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹک رمار دی ۔ اس حادثے میں میاں۔بیوی کے ساتھ تین بچیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ حادثہ بالینی تھانہ علاقے کے موی کلا ٹول کے نزدیک کا ہے۔ اتوار کی دیر رات پیش آئے اس حادثے میں باغپت کے ڈولا گاؤں باشندہ فتح ولد لیاقت(35)،بیوی تبسم(30) اور ان کی تین بیٹیوں اسلام(08)، اقراء(06) اور ماہرہ(05) کی موت ہوگئی ہے۔Road Accident In Baghpat
فتح موٹر سائیکل پر سوار میرٹھ سے اپنے گاؤں ڈولا جارہے تھے۔ بیوی تبسم حاملہ تھی۔ جب یہ لوگ موی کلا ٹول کے نزدیک پہنچے تو موٹر سائیکل میں ایک تیز رفتار کینٹر نے ٹکر ماردی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔ موقع واردات پر ہی میاں ۔وبیوی و تینوں بچیوں نے دم تو ڑدیا۔ حادثے کے بعد کینٹر ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔