اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cyclone Mandous تمل ناڈو میں بارش سے پیش آئے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

طوفان مینڈوس نے ہفتہ کی صبح تمل ناڈو کی دارالحکومت چنئی سے تقریباً 55 کلومیٹر دور ماملا پورم کے قریب ساحل کو عبور کیا، جس کے نتیجے میں اور اس کے آس پاس بارش سے متعلق الگ الگ واقعات میں ایک ہی خاندان کے دو افراد سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کروم پیٹ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ Cyclone Mandous

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 10, 2022, 10:48 PM IST

چنئی: طوفان مینڈوس نے ہفتہ کی صبح تمل ناڈو کی دارالحکومت چنئی سے تقریباً 55 کلومیٹر دور ماملا پورم کے قریب ساحل کو عبور کیا، جس کے نتیجے میں اور اس کے آس پاس بارش سے متعلق الگ الگ واقعات میں ایک ہی خاندان کے دو افراد سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ چار افراد کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ اسی دوران تیز ہوا کی وجہ سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ملازم کے پیٹ میں لگ گیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔Cyclone Mandous

پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ خاتون اور اس کے بھتیجے کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ دونوں تیز ہوا کے باعث گرے ہوئے بجلی کے تار کی زد میں آگئے۔ دونوں ایک جھونپڑی میں رہ رہے تھے لیکن تیز بارش کو دیکھتے ہوئے دونوں مادیپکم کے رام نگر علاقے میں ایک شیڈ میں سونے جارہے تھے کہ اس دوران وہ بجلی کے تار کی زد میں آگئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کروم پیٹ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ سریپرمبدور سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق، دو افراد، جو بہار کے رہنے والے ہیں اور ایک نجی صنعتی یونٹ میں کام کرتے تھے، کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ ایک اور واقعہ میں وجے کمار نامی آئی ٹی فرم کا ملازم رات کی ڈیوٹی پر تھا۔ 22.30 کے قریب تیز ہواؤں کی وجہ سے شیشے کی ایک لمبی کھڑکی کھل گئی۔ اس کے بعد وجے کمار اپنی سیٹ سے اٹھا اور کھڑکی بند کرنے کی کوشش کرنے لگا کہ اسی دوران تیز ہوا کی وجہ سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ کر اس کے پیٹ میں جا لگا ، دیررات تک کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Mandous landfall completed سمندری طوفان منڈوس تمل ناڈو کے ساحل کو عبور کرنے کے بعد کمزور پڑ گیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details