اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے بعد بھارتی معیشت کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور اس سے آئندہ مالی برس میں سرکاری خزانے کے خسارے میں Fiscal Deficit for FY23 Could Be in The Tower ہلکی کمی آئے گی۔
ایس بی آئی کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر سومیا کانتی گھوش کی جانب سے تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق برس 2022-23 میں مرکزی حکومت کا مالی خسارہ کم ہو Fiscal Deficit for FY23 Could Be in The Tower کر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 -6 فیصد کے درمیان رہے گا۔
اندازہ ہے کہ سال کے دوران حکومت مارکیٹ سے کل 12 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لے سکتی ہے، جس میں سے ایک تہائی سے زیادہ رقم پرانے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس طرح مارکیٹ سے خالص قرضہ 8.2 لاکھ کروڑ روپے ہوگا۔
مارکیٹ سے سرکار کے زیادہ قرض لینے سے دوسرے کاموں کے لیے قرض کی دستیابی متاثر ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے سود بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی برس 2020-21 میں کووڈ-19 وبا کے قہرکے جھٹکوں کے بعد بھارت کی معیشت India’s Economy is Slowly Recovering آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔ اس میں آئندہ مالی برس کے لیے ’’بجٹ کا بنیادی مقصد طویل المدتی پالیسی کے بجائے قلیل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ ماحول کو وقتی طور پر مزید سازگار بنایا جا سکے۔