اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

First Zero Waste Marriage بستر میں پہلی زیرو ویسٹ شادی کا اہتمام

چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں زیرو ویسٹ تھیم پر مبنی پہلی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا گیا۔ یہ شادی 11 دسمبر کو منعقد کی گئی تھی۔ First Zero Waste Marriage

بستر میں پہلی زیرو ویسٹ شادی کا اہتمام
بستر میں پہلی زیرو ویسٹ شادی کا اہتمام

By

Published : Dec 13, 2022, 12:55 PM IST

بستر: ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں 11 دسمبر کو منعقد ہونے والی شادی کی ایک تقریب زیرو ویسٹ تھیم پر مبنی تھی۔ کہیں بھی پلاسٹک کی کوئی چیز استعمال نہیں ہوئی۔ بینرز سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک کہیں بھی سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا گیا اور اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ تقریب میں شریک افراد اس اصول پر عمل کریں۔ جگدل پور شہر کی صفائی مہم سے وابستہ ہیلتھ ورکر ڈی کے پراشر کا کہنا ہے کہ وہ خود صفائی کو اہم سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کو زیرو ویسٹ ویڈنگ کے طور پر منعقد کرنے کی ترغیب دی ہے۔ Chhattisgarh first zero waste marriage in Bastar

بستر میں پہلی زیرو ویسٹ شادی کا اہتمام

میونسپل کارپوریشن جگدل پور نے بھی اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا اور اس پہل کی تعریف کی۔ اس سے قبل اندور میں ملک کی پہلی زیرو ویسٹ ویڈنگ کا انعقاد کیا جا چکا ہے، جس میں سجاوٹ کے سامان سے لیکر کھانے پینے کی اشیا میں سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر جگدل پور میں بھی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ سوچھ بھارت مشن میں زیرو ویسٹ ویڈنگ کے لیے 40 نمبر دیے گئے ہیں، اس لیے کارپوریشن نے بھی اس تقریب کو شہر کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: 'زیرو ویسٹ ایکو اسٹور' کھلا


اس موقع پر دولہا اکشے پراشر نے بتایا کہ ’’انہیں یہ تحریک اپنے والد سے ملی ہے۔ ان کے والد جگدل پور شہر میں صفائی کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اور وہ مسلسل صفائی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ اپنے کلینک اور گھر کے ساتھ ساتھ سماج کو بھی زیرو ویسٹ بنانا چاہتے ہیں۔ جگدل پور شہر کے ساتھ بستر کے لوگوں کو اس سے تحریک ملتی ہے۔ شادی کی مختلف تقریبات میں سنگل یوز پلاسٹک کی وجہ سے شادی خانہ مکمل طور پر گندگی سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details