ممبئی: ایشیا کے سب سے بڑے ہسپتال میں شمار کیے جانے والے ممبئی کے جے جے ہسپتال میں خصوصی وارڈ کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس وارڈ میں صرف تھرڈ جنڈر یعنی خواجہ سرا کا ہی علاج کیا جائے گا۔ اس وارڈ کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر گریش مہاجن بھی موجود رہے۔ ریاستی وزیر گریش مہاجن نے اس وارڈ کا افتتاح کیا۔ ممبئی سمیت پورے مہارشٹر میں تھرڈ جینڈر کی تعداد تقریبا 70000 ہے۔ ایسے میں اُنہیں بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ علاج کے لیے بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ہسپتال نے اسپیشل وارڈ کی تشکیل کی ہے۔ جس کے بعد ان کو علاج کے لئے در در کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑےگی۔ زینب پٹیل تھرڈ جینڈر ہیں، اُنہونے کہا ہے کہ یہ پہل بہت مفید ہے۔ ہم امید کرتے ہیں دوسری ریاستیں بھی اس کے بارے میں سونچےگی۔ مہارشٹر میں تھرڈ جینڈر کے لئے یہ پہلا وارڈ ہوگا جب کہ ملک میں اس سے پہلے اتر پردیش میں اس طرح کا ایک وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں تھرڈ جینڈر اپنا اعلاج کرا رہے ہیں۔