بہار میں پنچایت انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پرامن ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10 اضلاع کے 12 بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔
پہلے مرحلے میں 15،328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں جن میں سے 858 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 72 امیدواروں کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لیے 2119 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے متعلقہ مسائل اور معلومات کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔
پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع روہتاس کے داوتھ اور سنجھولی بلاک، ضلع کیمور کے کدرا بلاک، گیا ضلع کے بیلا گنج و کھجسرائے بلاک، ضلع نوادہ کے گووند پور بلاک، اورنگ آباد ضلع کے اورنگ آباد بلاک ، ضلع جہان آباد کے کاکو بلاک، ضلع اروال کے سون بھدر، بنشی، سوریا پور بلاک، منگیر ضلع کے تارا پور بلاک، ضلع جموئی کے سکندرا بلاک اور ضلع بنکا کے دھورائیہ بلاک میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔