اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش میں پہلے مرحلے کے پنچایت انتخابات جاری

ریاست آندھراپردیش میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ جاری ہے۔ صبح 6.30 بجے کے قریب ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لیےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

By

Published : Feb 9, 2021, 12:42 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 1:10 PM IST

آندھراپردیش میں پہلے مرحلے کے پنچایت انتخابات جاری
آندھراپردیش میں پہلے مرحلے کے پنچایت انتخابات جاری

ریاست بھر میں پنچایت انتخابات کے لیے پولنگ کا ابتدائی عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔ متعدد مقامات پر معمولی جھڑپیں ہوئیں۔

صبح 10:30بجے تک 34.28 فیصد ووٹنگ ریاستی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

سرپنچ عہدوں کے لیےمقابلےمیں 7506 افراد میدان میں ہیں۔

20157 وارڈز کے لیے 43601 امیدوار ارکان کے طور پر منتخب ہونے کے لیے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ پولنگ کے عمل پر امن اور منظم انداز میں چلانے کے لیے 88523عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ 3249 گرام پنچایتوں میں سے 525 متفقہ منتخب قرار دیے گئے۔گنٹور،چتور ضلعوں میں منتخب امیدواروں کی منسوخی کو ریاستی الیکشن کمشنر نے پیر کے روز بحال کردیا ہے۔

انتخابات کے لئے 29،732 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ ان میں سے 3،458 کو حساس اور 3،594 انتہائی حساس کن کے طور پر شناخت کیا گیا۔ 18،608 بیلٹ باکسوں میں سے 8،503 درمیانی نوعیت کے ہیں ، جبکہ 21،338 چھوٹے خانے ہیں۔ پولنگ کے دوران مجموعی طور پر 1،130 پولنگ آفیسرز ، مزید 3،249 اسٹیج 2 افسران ، 1،432 اسسٹنٹ الیکشن آفیسرز ، 33،533 پریذائڈنگ افسران،44،392 عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

کورونا سے متاثرہ افراد کو میدانی علاقوں میں شام 2.30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور ایجنسی علاقوں میں شام 12.30 سے ​​1.30 بجے تک ووٹ ڈالنے کی سہولت دی گئی ہے۔

عام ووٹروں کی حرارت اسکین کی جارہی ہے اور جن کا جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہے، انھیں آخری گھنٹے میں ووٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 1:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details