اس محل کا نام کلاں محل رکھا گیا تھا۔ محل کے باقیات تو اب باقی نہیں رہے لیکن اس نام سے دریا گنج کے قریب ایک علاقہ آج بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ وہ مسجد بھی موجود ہے، جو محل کے ساتھ ہی تعمیر کرائی گئی تھی۔ اسے شاہجہانی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ دہلی میں مغل بادشاہ شاہجہاں کے دور حکومت میں پہلی مسجد جامع مسجد ہے، جس کی تعمیر سنہ 1650 میں کرائی گئی لیکن درحقیقت جامع مسجد سے قبل شاہجہانی مسجد دہلی کی وہ پہلی مسجد ہے۔
جسے مغل بادشاہ شاہجہاں نے آگرہ سے دہلی اپنی دارالحکومت منتقل کرنے کے بعد تعمیر کروایا تھا۔ اس مسجد کے تعلق سے یہ بات بھی کافی مشہور ہے کہ اس مسجد کو لال قلعہ کے مزدوروں کے لیے تعمیر کرایا گیا تھا۔