اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

First Cable Stayed Railway Bridge جموں و کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پُل - انجی کھڈ پُل

انجی کھڈ پُل جموں اور کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا بھارتی ریلوے کا "پہلا کیبل اسٹیڈ پُل" ہے۔ یہ پُل قومی پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقع یہ پُل بھارتی ریلوے کا کافی پیچیدہ اور بڑا بروجیکٹ ہے۔

جموں کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پُل
جموں کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پُل

By

Published : Mar 26, 2023, 4:54 PM IST

Updated : Mar 26, 2023, 5:23 PM IST

جموں و کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پُل

ریاسی:جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں بھارتی ریلوے کی جانب سے انجی پُل کا تعمراتی کام کچھ ہی دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ پُل اُدھم پور-سرینگر-بارہمولہ-ریل لنک (USBRL) پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ پُل جموں سے سڑک کے ذریعے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ انجی کھڈ پُل جموں اور کشمیر میں کٹرا اور ریاسی کو جوڑنے والا بھارتی ریلوے کا ملک کا "پہلا کیبل اسٹیڈ پُل" ہے۔ یہ پُل قومی پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔ یہ پل ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقع ہے، بھارتی ریلوے کا یہ پروجیکٹ انتہائی پیچیدہ اور بڑا ہے۔ اس کے علاوہ اس خطے میں زلزلے کا خطرہ بھی ہے۔

اس انجی کھڈ پُل سے متعلق تحقیقات آئی آئی ٹی روڑکی اور آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعہ کی گئی ہے۔ مشکلات اور جگہ کی تنگی کی وجہ سے کٹرا کے سرے پر ایک خصوصی ہائبرڈ فاؤنڈیشن کے ذریعے مین اسپین کی ایک بنیاد کو سہارا دینے کے لئے پہاڑ کی ڈھلوانوں کو مستحکم کیا گیا ہے۔ جو کہ کافی چیلنجینگ تھا۔ یہ پُل کیبل سے بند پُل ہے، جس کی کل لمبائی 473.25 میٹر ہے جس کا مین اسپین 290 میٹر ہے۔ انجی کھڈ برج ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے کٹرا-بانہال سیکشن پر سرنگوں T2 اور T3 کو جوڑتا ہے۔ پُل کی کل لمبائی 725 میٹر ہے۔

انجی کھڈ پل کو تیز ہواؤں اور شدید طوفان سے نمٹنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاکہ کسی طرح کی مشکلات پیدا نہ ہوں۔اس میں مختلف، منفرد تکنیکوں اور آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی کی جانب سے سائٹ کے لیے مخصوص زلزلے کے پیرامیٹرز کا بھی مطالعہ کیا گیا ہے۔ پُل کی اہمیت کے پیش نظر سروس کے دوران پل کی نگرانی کے لیے بڑی تعداد میں سینسر لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: World's Highest Railway Bridge: دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی ڈیک لانچنگ کا کام مکمل

Last Updated : Mar 26, 2023, 5:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details