اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Firing Outside Rohini Cour: روہنی کورٹ کے باہر فائرنگ - وکلا اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا

روہنی کورٹ کے باہر وکلا اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہو گیا، فریقین کے درمیان بحث و مباحثہ نے تشدد کا رخ اختیار کر لیا، اس دوران سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Firing outside Rohini Court, no casualties

روہنی کورٹ کے باہر فائرنگ
روہنی کورٹ کے باہر فائرنگ

By

Published : Apr 22, 2022, 1:04 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں روہنی کورٹ کے باہر جمعہ کی صبح جھگڑے کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ نے گولی چلائی۔ ایک وکیل کے مطابق یہ واقعہ صبح 10.00 بجے کے قریب پیش آیا۔"روہنی کورٹ کے گیٹ کے باہر وکلا اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہو گیا، اس دوران بحث و مباحثہ بڑھتا چلاگیا، اس بحث نے جلد ہی تشدد کا رخ اختیار کر لیا، اسی دوران گارڈ نے گولی چلا دی، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔Firing outside Rohini Court, no casualties

دہلی پولیس نے کہاکہ "روہنی کورٹ میں بندوق سے فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عدالت میں تعینات پولیس اہلکار نے گولی چلائی۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details