مغربی بنگال میں منعقد اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں پریس کانفرنس کے بغیر ہی ایک دوسرے کی عزت اتار دی جا رہی ہے۔ یہ سب مقامی سیاسی رہنمآں کے درمیان چل رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔
اس لئے ترنمول کے تمام رہنما ماں ماٹی مانش (عوام ) کے درمیان رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت میرا قتل کیا جا سکتا ہے۔ میرے قتل میں وہ لوگ ملوث ہوں گے جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اس کے باوجود میں اپنے اصولوں سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔ جدوجہد کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور مستقبل میں بھی عوام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک بنگال کو گجرات بننے نہیں دیں گے۔ اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کرنے کے لئے تیار ہیں۔