ہر برس یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر فائرسروس میڈل، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کو بہادری کے لئے قومی میڈل اور وششٹھ سیوا میڈل اور قابل تعریف خدمات کے لئے صدر کے میڈل سے نوازا جاتا ہے۔
فائر سروس کے 26 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے کاموں کے لئے فائر سروس شوریہ میڈل دیا جاتا ہے۔ وششٹھ سیوا میڈل کے لئے صدر فائر سروس میڈل 10 اہلکاروں کو اور قابل ستائش خدمات کے لئے فائر سروس میڈل 50 اہلکاروں کو ان کے بہترین اور قابل ستائش سروس ریکارڈ کے لئے دیئے جارہے ہیں۔