وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متاثرین کے درمیان ایک ایک ہزار روپے تقسیم کیے، ساتھ ہی دہلی حکومت کی جانب سے 25 ہزار روپے اور وقف بورڈ کی جانب سے 10 ہزار روپے متاثرین کو دلانے کا اعلان کیا۔
دہلی کے نورنگر میں آگ لگنے سے درجنوں آشیانے جل کرخاک ڈی ایف ایس کے مطابق، نور نگر میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فون دوپہر 3:13 بجے موصول ہوا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک آگ بھڑکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ کہا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے بعد گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ نے شدت اختیار کر لی تھی لیکن فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ دہلی کے نورنگر میں آگ لگنے سے درجنوں آشیانے جل کرخاک دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دورہ کر کے متاثرین کو ایک اسکول میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے کھانے پینے اور روزہ افطاری کا انتظام وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ دہلی کے نورنگر میں آگ لگنے سے درجنوں آشیانے جل کرخاک امانت اللہ خان نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے فی الحال ایک ایک ہزار روپے نقد تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت کی جانب سے 25 ہزار روپے اور وقف بورڈ کی جانب سے 10 ہزار روپے متاثرین کو دلانے کا اعلان کیا ہے۔