اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سلی گوڑی ہسپتال کی کووڈ یونٹ میں آتشزدگی - سلی گوڑی ہسپتال کے کوویڈ یونٹ میں آتشزدگی

سلی گوڑی ضلع کے شمالی بنگال میڈیکل کالج و ہسپتال کی کوویڈ یونٹ میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سلی گوڑی ہسپتال کے کوویڈ یونٹ میں آتشزدگی
سلی گوڑی ہسپتال کے کوویڈ یونٹ میں آتشزدگی

By

Published : May 21, 2021, 9:58 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی آئی سی یو کوویڈ یونٹ ون میں بھیانک آگ لگ گئی۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کے 3 انجن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ کووڈ آئی سی میں آگ لگی تھی۔ بروقت اطلاع ملنے کی وجہ سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ کووڈ یونٹ میں 7 مریض زیر علاج تھے، انہیں صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا۔ دمکل اہلکار کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک بارہ ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ وہیں اس وبا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details