اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے تری کٹوا پہاڑیوں میں واقع ماتا وشنو دیوی کے زیارت گاہ کے کاؤنٹر نمبر دو میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی انتظامیہ و زیارت گاہ کے ملازمین نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوشش کی۔ جبکہ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وقت پر ہی آگ پر قابو پاتے ہوئے دوسرے بلڈنگ تک آگ کو پہنچنے سے روکا۔
ویشنو دیوی بھون کے کیش کاؤنٹر میں بھیانک آتشزدگی
جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع ماتا ویشنو دیوی بھون کے کیش کاؤنٹر نمبر دو میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
fire broke out at Mata Vaishno Devi shrine in Katra, today
زیارت گاہ کے سی ای او نے بھی اس بات کی تصدیق کہ وقت رہتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔
خبروں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ مین سپلائی کے پاس شام 4:15 بجے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، تاہم اب تک کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Last Updated : Jun 8, 2021, 6:37 PM IST