اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ

ہفتہ کے روز بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں آگ بھڑک اٹھنے کا معمولی واقعہ پیش آیا۔

طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ
طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ

By

Published : May 8, 2021, 9:34 AM IST

تفصیلات کے مطابق بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کے ڈیوٹی عملے نے جہاز کے اس حصے سے دھواں نکلتا دیکھا جس میں ملاحوں کے لئے رہائش دی گئی تھی۔ آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود جہاز کے اہلکاروں نے آگ کو بجھانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا، اس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ، "جہاز میں موجود تمام اہلکاروں کی حاضری لی گئی ہے اور تمام کی موجودگی کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ تمام عملہ حفاظت سے ہے، اس واقعہ میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا جارہا ہے۔ ایجنسیوں کے مطابق وہ بندرگاہ میں پیش آنے والے واقعہ کی مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details