اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی

دہلی کے اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں آگ لگ گئی ہے، آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع جمعہ کو صبح موصول ہوئی، جس کے بعد فائر گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاں آگ لگی ہے وہاں کپڑوں کا گودام ہے۔

fire breaks out in delhi okhla industrial area
fire breaks out in delhi okhla industrial area

By

Published : Oct 8, 2021, 10:45 AM IST

دہلی کے اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں آگ لگ گئی ہے، آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع جمعہ کو صبح موصول ہوئی، جس کے بعد فائر گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ جہاں آگ لگی ہے وہاں کپڑوں کا گودام ہے۔

مزید پڑھیں:۔اوکھلا سبزی منڈی میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاک

واضح رہے کہ گزشتہ کل اوکھلا کی سبزی منڈی میں بھیانک آگ لگ گئی تھی، جس میں لاکھوں روپے کے سامان خاکستر ہو گئے تھے۔

اطلاع کے مطابق کل صبح تقریباً 8 بجے اوکھلا سبزی منڈی میں بھیانک آگ لگ گئی تھی تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔


اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا حالانکہ آتشزدگی میں لاکھوں روپے کے سامان جل گئے تھے۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس موقع پر سبزی فروش ذیشان نے بتایا کہ آگ اچانک لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے کی شکل اختیار کر لیا اور آس پاس رکھے سبزی رکھنے والے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details