اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Fire Breaks Out in Himachal ہماچل پردیش میں آتشزدگی، دو مزدور زندہ جل گئے - ہماچل کے چمبا میں آتشزدی

ہماچل کے چمبا میں واقع ویسٹ پروسیسنگ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، اس حادثے میں دو مزدور زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت وویکانند مہتوولد وشوانند مہتو بہار اور سورج کمار ساکن نیپال کے طور پر ہوئی ہے۔Two workers burnt Alive in Himachal Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 24, 2022, 6:57 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں ہٹلی پنچایت کے صنعتی علاقے میں ویسٹ پروسیسنگ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس میں دو مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جلنے کا خدشہ ہے۔ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں پانچ مزدور موجود تھے۔ ان میں سے تین کو آگ لگنے کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ دو آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے۔Fire Breaks Out in Himachal Pradesh

پولیس نے مرنے والوں کی شناخت وویکانند مہتوولد وشوانند مہتو بہار اور سورج کمار ساکن نیپال کے طور پر کی ہے۔ فیکٹری مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کر رہی ہے۔ ویسٹ پروسیسنگ یونٹ میں جمعہ کی رات تقریباً 10.30 بجے آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے بھی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔

آگ کی شدت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے چمبا اور کانگڑا سے پانچ فائر ٹینڈرز کو طلب کرنا پڑا، جبکہ فیکٹری میں پلاسٹک کا مواد زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ آگ کے وقت فیکٹری میں پانچ مزدور سو رہے تھے۔ پولیس چوکی سنہوٹہ کی پولیس ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اے ڈی ایم امت مہرا نے کہا کہ اس فیکٹری میں دو لوگوں کی جلنے سے موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں نے اتنی شراب پی رکھی تھی کہ انہیں آگ لگنے کی خبر تک نہ ہوئی۔ وہیں شاہ پورحلقہ سے متصل ضلع چمبا کے ہٹلی گاوں کے صنعتی علاقے میں ویسٹ پروسیسنگ فیکٹری میں دیر رات 23 دسمبرکوآتشزدگی کے واقعہ پر شاہ پور کے نومنتخب ایم ایل اے کیول سنگھ پٹھانیا نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر پٹھانیا نے ایس ڈی ایم، مقامی پنچایت پردھان کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کو بھی اس افسوسناک واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kishangarh Fire Incident کشن گڑھ میں پاورلوم کارخانے میں آتشزدگی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details