مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ بندرہ گاہ Fire Breaks Out in Haldia کے قریب واقع انڈین آئل ریفائنری میں بھیانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔
انڈین آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے سبب تین مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اس واقعہ کے بعد ہلدیہ بندرگاہ کمپلیکس میں افراتفری کا ماحود دیکھا گیا۔
Fire Breaks Out in Haldia: انڈین آئل ریفائنری میں بھیانک آتشزدگی، تین کی ہلاک، متعدد زخمی - انڈین آئل ریفائنری میں بھیانک آگ لگنے سےتین موت
مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ بندرہ گاہ Fire Breaks Out in Haldia کے قریب واقع انڈین آئل ریفائنری میں بھیانک آگ لگنے سے تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ متعدد مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں انڈین آئل ریفائنری یونٹ میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ریفائنری یونٹ کے آس پاس کے احاطے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔
ہلدیہ بندرگاہ کی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو حالات کو قابو میں کرنے میں بڑی مشقت کا سامنا کرنا۔
زخمیوں کو مشرقی مدنی پور ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں تین لوگوں کی حالت مزید تشویشناک ہونے پر انہیں کولکاتا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 25 مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام افراد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں، تاہم حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔
دوسری طرف تین مہینوں کے اندر اندر ہلدیہ بندرگاہ میں واقع انڈین آئل ریفائنری میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے مزدوروں کے درمیان بندرگاہ اور انڈین آئل ریفائنری انتظامیہ کو لے کر ناراضگی پائی جا رہی ہے۔