پریاگ راج: سابق ایم پی عتیق احمد کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ جمعہ (26 اگست) کے روز عتیق احمد سمیت پانچ نامزد ملزمان کے خلاف ایک کروڑ کی بھتہ معاملے میں ایف آئی آر درج FIR on Former MP Atiq Ahmed in Prayagraj کی گئی ہے۔ پراپرٹی ڈیلر نے زمینی تنازع کو لے کر مقدمہ درج کرایا ہے۔
وہیں عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیداد دو دن پہلے اٹیچ کی گئی تھی۔ جس کے بعد اب سابق ایم پی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عتیق احمد سمیت 5 افراد کو ملزم بناتے ہوئے دھوم گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ پراپرٹی ڈیلر کرشنا کمار عرف امیش پال سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ضلع کے دھومن گنج میں عتیق احمد، خالد ظفر، چاکیہ کے محمد مسلم، چاروا کوشامبی کے دلیپ، دھومان گنج کے ابوسعد اور چھ دیگر کے خلاف دھوم گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عتیق احمد گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہیں۔ عتیق احمد پر سازش کا الزام ہے۔ FIR on Former MP Atiq Ahmed in Prayagraj