کرناٹک پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شامل 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر بیلگاوی میں درج کی گئی ہے۔ در اصل، اس سال جنوری میں امت شاہ کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ اس میٹنگ میں کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے بیلگاوی پولیس کمشنر سے جواب طلب کیا تھا کہ کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اس کے بعد بیلگاوی پولیس کمشنر نے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کر کہا ہے کہ میٹنگ منعقد کرنے والے چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
یہ میٹنگ اسی سال جنوری میں ہوئی تھی اور پانچ ماہ بعد 14 جون کو چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
سرکاری وکیلوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکا کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے سامنے یہ حلف نامہ دائر کیا ، جو عوامی مفادات کی قانونی چارہ جوئی کی سماعت کر رہا ہے۔