بنارس ضلع کو ٹی بی سے پاک کرنے کے لئے محکمہ صحت نے نیا پلان تیار کیا ہے۔ اس کے تحت نئی ٹی بی بیماری ڈھونڈنے والوں کو محکمہ صحت کی طرف سے 500 روپیے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ ضلع ڈاکٹر راہل سنگھ نے بتایا کہ اگلے ماہ جولائی میں آشا کارکنان نئے ٹی بی مریضوں کی پہچان کریں گی۔
ڈاکٹر راہل نے بتایا کہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک مہم چلا کر ٹی بی بیماری والوں کو ڈھونڈا جائے گا۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری کو چھپائے نہیں۔ اگر اسے چھپایا جائے گا تو اس کا اثر گھر کے دیگر افراد پر پڑے گا جو خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔
ٹی وی بیماری کے آثار کے بارے میں بتایا کہ زیادہ دیر تک کھانسی کا آنا، کھانسی کے ساتھ بلغم آنا، بلغم میں کبھی کبھی خون آنا، سینے میں درد ہونا، شام کو ہلکا بخار آنا، وزن کم ہونا اور بھوک نہ لگنا شامل ہیں۔ اگر اس میں سے کسی کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو وہ فوراً جانچ کرائیں۔