ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ٹی بی الومنیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر سوریہ کانت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کا ہدف ہے کہ پورے ملک سے 2025 تک ٹی بی مرض کا خاتمہ ہو اور اس کے تحت متعدد مہم چلائے جا رہے ہے، جس میں سے ایک مہم یہ ہے کہ ٹی بی مریضوں کی نشاندہی کرکے ان کا علاج کرائے جائے۔
لکھنؤ: ٹی بی مریض لاؤ اور پانچ سو انعام پاؤ - ٹی بی الومنیشن ٹاسک فورس
مرکزی حکومت ٹی بی مرض کے خلاف ملک گیر مہم چلارہی ہے جس کا ہدف ہے کہ 2025 تک پورے ملک سے ٹی بی کا خاتمہ کیا جائے گا اس کے تحت متعدد اسکیمز کے ذریعے ٹی بی مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور ان کی نشاندہی کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹرز و عوام کو انعام بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ساتھ ہی مریض کو ہر ماہ بہتر غذائیت کے لیے پانچ سو روپیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
![لکھنؤ: ٹی بی مریض لاؤ اور پانچ سو انعام پاؤ ٹی بی الومنیشن ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر سوریہ کانت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13177446-365-13177446-1632641229267.jpg)
ٹی بی الومنیشن ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر سوریہ کانت
ٹی بی الومنیشن ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر سوریہ کانت
مزید پڑھیں:۔بارہ بنکی : ٹی بی مرض کے خلاف مہم 2 جنوری سے
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے بڑے پیمانے پر ٹی بی مریضوں نے ہسپتال کا رخ کیا ہے اور عوام بھی اس میں پوری طریقے سے مدد کررہی ہے اور امید ہے کہ 2025 تک ٹی بی مرض کا خاتمہ ممکن ہوپائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس قسم کے مریض لاتا ہے تو اس کو متعین رقم کے انعام دیئے جائیں گے۔