پٹنہ: ریاست بہار کے ضلع بیتیا سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج باجپئی نے آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور لالو یادو کی عیادت کی۔ اس موقع پر لالو یادو اور تیجسوی یادو نے اداکار کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور تفریحی و سیاسی حالات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اداکار منوج باجپئی کو بہار کی مٹی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہنر اور محنت کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور بہار کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔Film Actor Manoj Bajpai Meet to lalu Yadav and tejashwi yadav
انہوں نے مزید کہا کہ بہار سے تعلق رکھنے والے کئی اداکار ہیں، جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے مگر ان میں منوج باجپئی منفرد ہیں، ان کے ڈائلاگ کی ادائیگی کا اپنا ایک خاص انداز ہے جو دیکھنے والے پر اثر چھوڑتا ہے، ان کی سب سے خاص بات ہے کہ فلمی دنیا میں رہنے کے باوجود بھی اپنی مٹی سے جڑے ہوئے ہیں، یہاں کی تہذیب و ثقافت کو بھولے نہیں بلکہ اسے اپنے اندر زندہ رکھا ہے، اسی سے اداکار عظیم فنکار بنتا ہے۔