نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ جب بھارت اور پوری دنیا صحت کی بدترین تباہی سے دوچار ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو جمع کریں اور اس چیلینج کا ویسا ہی مقابلہ کریں جیسے شری رام نے کیا تھا۔
اتحاد کے ساتھ کورونا وبا کا مقابلہ کریں: نائیڈو - رام نومامی کے موقع پر نائیڈو کا ٹوئیٹ
نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے، آج رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر تحریر اپنے مضمون میں کہا کہ 'آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے، آج رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ رامائن، رام اور سیتا کی لافانی داستان، بھارت کے اس ابدی عقیدے کی عکاسی کرتی ہے جس میں سچائی، مذہب، محبت اور امن ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ قدیم زمانے سے ہی ان نظریات نے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے۔ بھگوان رام کی مریادا پرشوتم کی شکل میں پوجا کی جاتی ہے۔ وہ شائستگی کی ایک حقیقی مثال تھے۔ ہماری تہذیب ہزار سال کے لئے ہمارے سماجی و ثقافتی شعور کا محور رہا ہے۔ رام کی ولادت باطل پر سچائی کی فتح کی نشاندہی کرتی ہے اور ناانصافی پر انصاف کی حتمی فتح کی امید کو تقویت بخشتا ہے۔
یو این آئی