امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے کہا کہ سنہ 2020 کے انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد بھی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے اور وہ اس کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
انتخابات میں دھاندلی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی مسٹر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی سینیئر مشیر جینا ایلیس نے ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے پیر کو کہا کہ 'ریاستی عہدیداروں سے شواہد حاصل کرنا محض ایک عمل ہے۔ ہم ملک بھر میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھیں گے'۔
امریکی میڈیا ہاؤسز جو بائیڈن کو بطور صدر پیش کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ 'امریکیوں کو یقین دلایا جانا چاہیے کہ حتمی نتائج منصفانہ اور درست ہیں'۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے تاہم بہت سے امریکی میڈیا ہاؤسز جو بائیڈن کو بطور صدر پیش کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔
ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر شیلی کیپیٹو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے وہیں دوسری جانب امریکہ کے مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر شیلی کیپیٹو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔
کیپیٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگیاں اور دھوکہ دہی پائی گئی ہے تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہیے۔