اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

FIFA World Cup Final فرانس چوتھی بار اور ارجنٹینا چھٹی بار فائنل میں - فرانس اور ارجنٹینا فیفا فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا۔ دفاعی چیمپئن فرانس کا مقصد لگاتار دوسری بار کپ جیتنا ہوگا جبکہ ارجنٹینا ٹیم جیت کے ساتھ اپنے کپتان لیونل میسی کو وداع کرنے کی کوشش کرے گی۔ France vs Argentina FIFA Final

FIFA World Cup Final
فرانس چوتھی بار اور ارجنٹینا چھٹی بار فائنل میں

By

Published : Dec 18, 2022, 6:33 PM IST

دوحہ: قطر میں جاری 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن کون بنے گا اس کا فیصلہ آج رات ہو جائے گا۔ فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں رات 8:30 بجے فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دفاعی چیمپئن فرانس چوتھی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ ارجنٹینا ٹیم نے چھٹی بار اس میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ فیفا رینکنگ میں ارجنٹینا کی ٹیم تیسرے اور فرانس کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔ France vs Argentina FIFA Head to Head

فرانس اور ارجنٹینا دو بار چیمپئن بن چکے ہیں: فرانس نے 1998 اور 2018 کا فیفا ورلڈ کپ جیتا ہے جب کہ 2006 کے فائنل میں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔ فرانس نے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ وہیں دوسری جانب ارجنٹینا نے سنہ 1978 اور 1986 میں ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ارجنٹینا ٹیم 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ فرانس اور ارجنٹینا نے دو دو بار ورلڈ کپ جیتا ہے اس لیے فائنل میچ میں سخت مقابلہ ہوگا۔

ارجنٹینا چھٹی بار فائنل میں: ارجٹینا چھٹی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے جا رہا ہے۔ وہ 6 میں سے 2 بار فائنل جیت کر عالمی چیمپئن بن چکی ہے۔ 2014 کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ ارجنٹائن تین بار (1930، 1990، 2014) رنر اپ بھی رہا ہے۔

فیفا میں فرانس اور ارجنٹینا ہیڈ ٹو ہیڈ: فرانس اور ارجنٹینا اب تک 12 بار آمنے سامنے ہوچکے ہیں۔ جس میں ارجنٹینا نے 6 میچز جبکہ فرانس نے صرف تین میچ جیتے ہیں اور تین ڈرا ہوئے ہیں۔ دونوں کا پہلا میچ 1930 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔ ارجنٹائن نے یہ میچ 1-0 سے جیتا تھا۔

ارجنٹینا نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دی جبکہ فرانس نے مراکش کے ناقابل تسخیر دفاع پر قابو پا کر 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ آمنے سامنے کےمقابلے میں اگرچہ ارجنٹینا پلڑا بھاری ہے۔ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان اب تک 12 میچز ہو چکے ہیں جن میں سے ارجنٹینا نے چھ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین بار نتیجہ فرانس کے حق میں گیا ہے۔ تین میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ فٹ بال کے سب سے بڑے مرحلے پر ارجنٹینا کو فرانس کی 2-1 کی برتری بھی حاصل ہے، حالانکہ آخری بار دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں تب فرانس نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ارجنٹینا اور فرانس دونوں دو بار عالمی چیمپئن بن چکے ہیں لیکن اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی نے یہ ٹرافی کبھی نہیں اٹھائی۔ میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ انداز میں ارجنٹینا کی قیادت کرتے ہوئے دکھادیا ہے کہ وہ اس بار خطاب جیتنے کے لیے کتنے بے تاب ہیں۔ میسی ورلڈ کپ 2022 میں اب تک پانچ گول کر چکے ہیں اور عالمی خطاب جیت کر ڈیاگو میراڈونا کی صف میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ انہیں فائنل میں روکنا فرانس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

میسی کے ہم وطن 22 سالہ جولین الواریز سے بھی فائنل میں کچھ کمال کرنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران لوٹار مارٹینیز کی جگہ لینے والے الواریز نے کروشیا کے خلاف ارجنٹینا کی فتح میں دو گول کر کے چار میچوں میں چار گول کیے ہیں۔ فرانس کو مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کے لیے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کا توڑ بھی نکالنا ہوگا۔ مارٹینز نے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے خلاف ارجنٹینا کی شوٹ آؤٹ جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اگر فائنل شوٹ آؤٹ میں جاتا ہے تو 6 فٹ 4 انچ کے گول کیپر کو فرانس کے لیے ہرانا مشکل ہو گا۔

دوسری جانب ارجنٹینا اور اس کے تیسرے ورلڈ کپ خطاب کے درمیان کائلان ایمباپے، انٹوئن گریزمین اور ہیوگو لوریس کھڑے ہوں گے۔ ایمباپے میدان میں فرانس کے تیز ترین اور سب سے زیادہ متحرک اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ میسی کی طرح 23 سالہ ایمباپے بھی ٹورنامنٹ میں پانچ گول کر چکے ہیں اور فائنل میں دونوں فارورڈز کے درمیان جنگ ہو گی۔ ایمباپے کے علاوہ گریزمین بھی اس سال کے ورلڈ کپ میں فرانس کے لیے اہم ثابت ہوئے ہیں۔ 2018 کے ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کے لیے گول کرنے والے گریزمین نے دفاع کے فن میں بھی مہارت حاصل کی ہے اور وہ میسی کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرانس کے کپتان اور گول کیپر لوریس مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ اس سے پہلے کوئی بھی کپتان دو ورلڈ کپ نہیں جیتا اور لوریس کے پاس تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کرانے کا سنہری موقع ہے۔

ارجنٹینا اسکواڈ:

گول کیپرز: ایمیلیانو مارٹینیز، گیرونیمو رولی، فرانکو ارمانی

ڈیفنڈرز: نہوئیل مولینا، گونزالو مونٹئیل، کرسٹیان رومیرو، جرمن پیزیلا، نکولس اوٹامینڈی، لیسانڈرو مارٹینز، مارکوس ایکیونا، نکولس ٹیگلیافیکو، جوآن فوئتھ

مڈفیلڈرز: روڈریگو ڈی پال، لیانڈرو پاریڈس، الیکسس میکالیسٹر، گائیڈو روڈریگز، الیجینڈرو گومز، اینزو فرنینڈز، ایککیویل پالاسیوس

فارورڈز: لیونل میسی، اینجل ڈی ماریا، لاوٹارو مارٹینز، جولین الواریز، نکولس گونزالیز، جوکون کوریا، پاؤلو ڈیبالا

فرانس اسکواڈ:

گول کیپرز:الفانسو ایریلو، ہیوگو لوریس، اسٹیو منڈاڈا

ڈیفنڈرز: لوکاس ہرنینڈز، تھیو ہرنینڈز، ابراہیم کوناتے، جولس کوندے، بینجامن پاوارڈ، ولیم سلیبا، ڈیوٹ اپامیکانو، رافیل ورانے

مڈفیلڈرز: ایڈورڈو کاماونگا، یوسف فوفانا، موٹیو گنڈوزی، ایڈرین ریبیوٹ، اورلین ٹچومینی، جارڈن ویریٹوٹ

فارورڈز: کریم بینزیما، کنگسلے کومین، اوسمانے ڈیمبیلے، اولیور جراوڈ، انٹوئن گریزمین، کیلین ایمباپے، مارکس تھورام، رینڈل کولو میوانی

ABOUT THE AUTHOR

...view details