اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

FIFA World Cup ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر - دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے

سعودی عرب نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ سی کے میچ میں جنوبی امریکہ کی بہترین ٹیم ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔ FIFA World Cup

ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر
ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر

By

Published : Nov 22, 2022, 8:17 PM IST

دوحہ: سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ای سیٹ کر دیا ہے۔FIFA World Cup :Saudi Arabia Beat Argentina By 2-1

ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر

فاتح ٹیم کی جانب سے صالح الشہری (48ویں منٹ) اور سالم الدوساری (53ویں منٹ) نے گول کیے جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لیونل میسی نے 10ویں منٹ میں کیا۔

میسی نے 10ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ کو گول میں تبدیل کر کے ارجنٹینا کو ابتدائی برتری دلائی لیکن سعودی عرب نے زبردست واپسی کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے اس الٹ پھیر پر مہر ثبت کر دی۔

ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر

یہ بھی پڑھیں:Arabic Commentary in FIFA Match فیفا ورلڈ کپ میچ کی عربی میں کمنٹری کا ویڈیو وائرل

اس جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب گروپ سی میں تین پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ارجنٹینا کراری شکست کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔Fifa world cup 2022:Saudi Arabia Beat Argentina By 2-1

ABOUT THE AUTHOR

...view details