اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فی فیکزیشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کو فائلیں جمع کرنے کی آخری مہلت دی - مظفر حسین عطاری

پرائیوٹ اسکولوں کو فیس مقرر کرنے کے لیے فیکزیشن کمیٹی کے پاس کاغذات جمع کرنا لازمی ہوتا ہے جس کے لیے کمیٹی نجی اسکولوں کو رواں برس جنوری مہینے سے مہلت دیتی آرہی ہے۔

فی فیکزیشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کو فائلیں جمع کرنے کی آخری مہلت دی
فی فیکزیشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کو فائلیں جمع کرنے کی آخری مہلت دی

By

Published : Sep 15, 2021, 9:52 AM IST

فی فیکزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے پرائیوٹ اسکولوں کو فیس مقرر کروانے کے لیے آخری مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور باقی ماندہ اسکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک کاغذات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین مظفر حسین عطاری نے پرائیوٹ اسکول منتظمیں، انجمنوں اور دیگر متعلقین کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے فائلیں وصول کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر اسکولوں کو موقع دینے کا فیصلہ لیا ہے اور اب یہ اسکول رواں ماہ 30 ستمبر تک اپنی فائلیں کمیٹی کے دفاتر واقع جموں اور سرینگر میں جمع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ان تمام اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فائلیں مقررہ وقت کے اندر کمیٹی کے پاس جمع کریں تاکہ فیس سے متعلق معقول احکامات جاری کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کو فیس مقرر کرنے کے لیے فیکزیشن کمیٹی کے پاس کاغذات جمع کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس کے لیے کمیٹی نجی اسکولوں کو رواں برس جنوری مہینے سے مہلت دیتی آرہی ہے۔

فی فیکزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے اب فائلیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جو اسکول مقرر تاریخ تک اپنی فائلیں جمع کرنے میں نام ہوں گے ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details