مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن Malegaon Municipal Corporation ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مالیگاؤں میں ویکسینیشن کا رجحان بہت کم دیکھا جارہا تھا، جس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ویکسینیشن بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ شہر کے الگ الگ شہری ہیلتھ سینٹر کے ذریعہ لوگوں میں ویکسین کے تعلق سے بیداری پیدا کی گئی، جس کے باعث ویکسینیشن کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
Omicron Covid Variant: 'کورونا کی نئی شکل اومیکرون کا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ' - etv bharat news
حالیہ دنوں چند ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کی خبر آرہی ہے، جسے عالمی ادارہ صحت World Health Organization نے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس تقریباً 22 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ کورونا کی یہ نئی قسم مدافعتی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے، اس تناظر میں مرکزی حکومت نے کئی پابندیاں عائد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شنگمیشور شہری ہیلتھ سینٹر کی حدود میں واقع باغ محمود علاقے میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسینیشن کی شروعات کی گئی ہے۔ جس میں 50 سے زائد مرد و عورت نے ویکسین کا پہلا ڈوز The First Dose of the Vaccine مکمل کرلیا ہے۔ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کے اثرات کافی تیزی سے پھیلنے والے ہیں۔ اس وباء سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی دوریاں بنائے رکھیں اور دونوں ٹیکوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ آنے والی وباء سے ہم خود کو محفوظ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: