جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں معاشی تنگی کے باعث باپ نے اپنے دو نابالغ بچوں کو کنویں میں پھینک دیا، جس کے سبب دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ جعفرآباد تھانہ علاقہ کے گاؤں نیاپورہ کا ہے۔ تھانہ ظفر آباد کے گاؤں نیاپورہ میں اتوار کی دوپہر عرفان نامی شخص نے اپنے دو بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔ جس میں 7 سالہ بچی کا نام صائمہ اور 5 سالہ بیٹے کا نام ارمان ہے۔ دونوں بچے کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم والد نے مالی تنگی کے باعث یہ حرکت کی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
Financial Crisis In UP: مالی تنگی سے پریشان باپ نے دو بچوں کو کنویں میں پھینکا - اترپردیش میں بے روزگاری
اترپردیش میں بے روزگاری عروج پر ہے جہاں ایک باپ نے مالی تنگی سے پریشان ہوکر اپنے دو معصوم بچوں کو کنویں میں پھینک دیا، جس کے سبب دونوں کی موت ہوگئی۔ Father Threw Two Children Into The Well Due To Financial Crisis in Jaunpur
مالی تنگی سے پریشان باپ نے دو بچوں کو کنویں میں پھینکا
اس معاملے میں سی او سٹی جتیندر کمار دوبے کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان ذہنی طور پر بیمار ہے۔ اس نے اپنے دو بچوں کو کنویں میں پھینک دیا تھا جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔