جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے اوگلاپور دیہات سے تعلق رکھنے والا ستیا دو ماہ پہلے خلیجی ملک سے واپس آیا جہاں وہ ملازمت کرتا تھا۔
باپ کی کورونا سے موت ، یتیم بچوں کی مدد کرنے کلکٹر کو تلنگانہ کے وزیر کی ہدایت
باپ کی کورونا سے موت کے بعد پریشان حال بچوں کی مدد کرنے کی تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کلکٹر کو ہدایت دی ہے۔
وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا اور 4 جون کو اس کی موت ہوگئی جس کے بعد اس کے بچے یتیم ہوگئے۔ان کی یہ حالت دیکھ کر سائی کرن نامی نوجوان نے وزیر تارک راما راو کو ٹوئیٹ کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی ان بچوں کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔اس ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے ان تین بچوں کی فوری مدد کرنے کی چپہ ڈنڈی کے رکن اسمبلی روی کشور اور ضلع کلکٹرکو ہدایت دی۔
انہوں نے کلکٹر سے خواہش کی کہ فوری طور پر عہدیداروں کی ایک ٹیم ان بچوں کے پاس بھیجی جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ان کی بہتر طورپر دیکھ بھال ہو۔