اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah Ajmer Visit: 'ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے' - سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا تازہ بیان

سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ Former Chief Minister Farooq Abdullah نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات Elections In Jammu and Kashmir کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے۔ اگر میں اجمیر درگاہ آیا ہوں Farooq Abdullah Ajmer Visit تو پہلے اپنے گھر والوں کے لیے دعا کروں گا اور پھر دوستوں اور ملک کے لیے دعا کروں گا۔ میں دعا کروں گا کہ ملک ترقی کرے اور لوگ کورونا کی وبا سے نجات حاصل کریں اور سب بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔

Farooq Abdullah Ajmer Visit: 'ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے'
Farooq Abdullah Ajmer Visit: 'ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے'

By

Published : Dec 19, 2021, 6:11 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ Former Chief Minister of Jammu and Kashmir Farooq Abdullah اتوار کے روز اجمیر دورہ پر تھے۔ اس دوران انہوں نے خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ Khwaja Moinuddin Hasan Chishti dargah پر چادر چڑھائی۔

Farooq Abdullah Ajmer Visit: 'ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے'

فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ گفتگو کے دوران سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ Former Chief Minister Farooq Abdullah نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ نہ کبھی تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے۔ اگر میں اجمیر درگاہ آیا ہوں تو پہلے اپنے گھر والوں کے لیے دعا کروں گا اور پھر دوستوں اور ملک کے لیے دعا کروں گا۔ میں دعا کروں گا کہ ملک ترقی کرے اور لوگ کورونا کی وبا سے نجات حاصل کریں اور سب بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کشمیر کی صورتحال Situation In Kashmir پر سوال کو ٹال دیا اور کہا کہ آپ خود آکر وہاں کے حالات دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل ہونے والے ڈیلیٹیشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ نہ تھے اور نہ رہیں گے۔ ہمارا اپنا ایجنڈا ہے۔ جب الیکشن میں مقابلہ ہوگا دیکھا جائے گا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا اجمیر کے خواجہ غریب نواز کی درگاہ سے گہرا تعلق ہے۔ فاروق عبداللہ سال میں ایک بار خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے درگاہ اجمیر Khwaja Moinuddin Hasan Chishti dargah نہیں آ سکے تھے۔

اتوار کو وہ سخت سیکیورٹی کے درمیان اجمیر سرکٹ ہاؤس Ajmer Circuit House پہنچے، کچھ دیر آرام کرنے کے بعد وہ خواجہ غریب نواز کے مزار پر پہنچے، جہاں انہوں نے مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: Dr Farooq Abdullah visits BabaNagri فاروق عبداللہ نے بابانگری جاکر اقبال عظیم کے لواحقین سے تعزیت کی

زیارت کے بعد سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اپنی صحت کے لیے بھی دعا کی ہے تاکہ وہ خود ملک اور جموں و کشمیر Jammu and Kashmir میں بہار دیکھ سکیں۔ آرٹیکل 370 Article کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نو کامینٹ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details