اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کا 26 مارچ کو ’بھارت بند‘ کا اعلان - protests complete 4 months

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 26 مارچ کو 'بھارت بند' کا اعلان کیا ہے۔

Farms laws: Farmer leaders call for 'Bharat bandh' on 26 March
Farms laws: Farmer leaders call for 'Bharat bandh' on 26 March

By

Published : Mar 10, 2021, 10:37 PM IST

سونی پت: بھارت بند کے دوران ریلوے اور سڑک دونوں جام کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب ہریانہ سمیت متعدد ریاستوں کے کسان زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس لے اور منیم سپورٹ پرائس کو یقینی بنائے۔

کنڈلی بارڈر پر بدھ کے روز منعقد سنیُکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے سنیُکت کسان مورچہ کے رکن بوٹا سنگھ بُرجیگل نے بتایا کہ پہلے سے ہی مورچہ نے 15 مارچ کو ٹریڈ یونین کے ساتھ نجکاری اور ایندھن کی قیمتوں مین اضافے کی مخالفت مین مظاہرے اور دھرنے کا پروگرام کررہی ہے۔


یہ مظاہرہ ہر ضلع میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوگا اور اس کے بعد تنظیم میمورنڈم دے گی۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ اس بار مورچہ کی میٹنگ میں اہم فیصلہ 26 مارچ کو ’بھارت بند‘ کرنے کا کیا گیا ہے۔ اس دن کسان تحریک کو چار ماہ پورے ہو رہے ہیں۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details