اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کے فون کے کسان منتظر ہیں: کانگریس - کانگریس

پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ 100 دن تک جاری رہنے والے کسانوں کے مظاہرے کے دوران 255 کسان ہلاک ہوچکے ہیں، لیکن حکومت ان کے مطالبات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اور ملک کے 'اَن داتاؤں' کے مسئلے کے حوالہ سے سرکار کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے فون کے منتظر ہیں کسان: کانگریس
وزیر اعظم مودی کے فون کے منتظر ہیں کسان: کانگریس

By

Published : Mar 6, 2021, 2:07 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ زرعی قوانین ملک میں ایک بڑی تحریک کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسان ان قوانین کو واپس لینے کیلئے سو دن سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کے تئیں بے حس اور بے نیاز بنی ہوئی ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 100 دن تک جاری رہنے والے کسانوں کے مظاہرے کے دوران 255 کسان ہلاک ہوچکے ہیں لیکن حکومت ان کے مطالبات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اور ملک کے 'اَن داتاؤں' کے مسئلے کے حوالہ سے سرکار کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کی پریشانی کا حل صرف ایک فون کی دوری پر ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد سے کسان مودی کے فون کال کا انتظار کرتے ہوئے تھک چکے ہیں ، لیکن حکومت ان سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار سماج کا ایک انتہائی اہم حصہ ہیں اور وہ اپنے مستقبل کی تشویش کے حوالہ سے 100 دن سے احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں لہذا ملک کے تمام لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہئے اور یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details