قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے چلہ بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹ کیمپ لگایا۔
نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں دھرنے پر بیٹھےکسانوں نے کوئی بھی ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ساتھ ہی دہلی پولیس اور ڈیوٹی پر مامور دیگر سکیورٹی اہلکاروں اور میڈیا اہل کاروں کا بھی کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔لیکن کسان تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنان نے ٹیسٹنگ کو مسترد کر دیا۔
کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے سے کسانوں کا انکار کیا مزید پڑھیں:قطب مینار احاطہ میں واقع قوۃ الاسلام مسجد بھی تنازع کا شکار
کسانوں کا خیال ہے کہ ٹیسٹ کے بہانے تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے اور پوری تحریک کو کورونا سے جوڑ کر ہدف سے بھٹکایا جا سکتا ہے۔اس طرح کسانوں نے ٹیسٹنگ سے منع کر دیا۔کسانوں کا کہنا کہ ٹیسٹ کے بجائے کسانوں کو کمبل اور لکڑی مہیا کرائی جائے کسانوں کے منع کرنے کے بعد دہلی پولیس واپس لوٹ گئی۔