نوئیڈا اتھارٹی پر کسانوں کا مظاہرہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج پھر کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی پر دھاوا بولا Farmers Stormed Noida Authority۔ اس مظاہرے کے دوران مرد کم خواتین اور بچے زیادہ دیکھے گئے۔ بچے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر چڑھ گئے اور 'جے جوان جے کسان' Jai Jawan Jai kisanکے نعرے لگاتے رہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ بنیادی مطالبات ہیں Five Basic Demands of Farmers۔ جب تک حل نہیں کیے جاتے۔ یہ دھرنا چلتا رہے گا۔ آج کے مظاہرے کی وجہ سے نوئیڈا اتھارٹی میں کام کافی متاثر ہوا ہے۔
کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے تمام دروازوں کو تالا لگا دیا۔سڑک پر بیٹھے 81 گاؤں کے کسان نوئیڈا کے 81 دیہات کے کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ تین ماہ سے اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ان کسانوں نے کئی بار ضلع کے عوامی نمائندوں سے بھی بات کی لیکن اس کے بعد بھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔کسانوں نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کسانوں نے کہا کہ ایسی کرپٹ حکومت ابھی تک نہیں آئی، جیسی اس وقت ہے، ضلع کے نمائندے ہوش میں نہیں۔