اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farmer Protests In Gulbarga ریاستی حکومت کے خلاف کسان تنظیم کا احتجاج

کسان تنظیم کے ضلع سکریٹری جاوید حسن نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسان کی فصل کو کم داموں میں خریدا جارہا ہے، جس کے سبب کئی کسانوں نے قرض سے تنگ آکر خود کشی بھی کرلی ہے۔ Farmer Protests In Gulbarga

By

Published : Dec 25, 2022, 2:27 PM IST

ریاستی حکومت کے خلاف کسان تنظیم کا احتجاج
ریاستی حکومت کے خلاف کسان تنظیم کا احتجاج

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کرناٹک پرانت کسان تنظیم کے جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر کسان تنظیم کے ضلع سکریٹری جاوید حسن نے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ کسان ملک کی ریڑ کی ہڈی کی طرح ہیں۔ کسان محنت کر کے فضل اگاتا ہے، تب جاکر ہمیں اناج ملتا ہے اور آج ملک میں کسانوں ‌کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ملک میں بی جے پی حکومت بنی ہے تب سے روزآنہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کسان پریشان حال ہیں۔ گلبرگہ ضلع میں سب سے زیادہ تور کی پیداوار ہوتی ہے۔ گزشتہ برس 2020/21 میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ تور کی فضل نقصان ہوئی ہے، مگر ریاستی حکومت نے کسانوں کے لئے کوئی مالی امداد نہیں کی۔ وہیں رواں برس بھی بارش کے سبب یہاں کے تور‌ کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Farmer's organization protests against the state government in gulbarga

ریاستی حکومت کے خلاف کسان تنظیم کا احتجاج

مزید پڑھیں:Kisan Garjana Rally رام لیلا میدان میں کسان گرجنا ریلی، کئی راستوں پر ٹریفک ڈائیورشن

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں کسان پریشان حال ہیں۔ یہاں کے کسان کی فضل کو کم داموں میں خریدا جارہا ہے، کئی کسانوں نے قرض سے تنگ آکر خود کشی بھی کرلی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی کسان تنظیموں نے وزیر زراعت کے خلاف احتجاج کیا تھا مگر کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے کسانوں‌ کے خلاف نئے قانون بناکر ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف کارپوریٹ کمپنیوں کو ہی بڑھاوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ دانسطہ طور پر کسانوں کی فصل کو کم‌ قیمت میں خریدا جارہا ہے۔ ملک میں امیر امیر ہوتا جارہا ہے اور غریب غریب ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے کسان‌ تنظم کی جانب سے گلبرگہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کسان کے مطالبات کو پورا کر نے کی مانگ کر تے ہوئے گلبرگہ سے بیلگاوی چلو کسان اندولن شروع کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details