بنگلور: شہر بنگلور میں کئی کسان لیڑران تحریک میں تعاون کرنے والے سماجی کارکنان نے دہلی بارڈر(Delhi Border) پر احتجاج کے دوران ہلاک ہوئے کسانوں کی یاد میں ایک مختصر میٹنگ کا اہتمام کیا اور کسانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر معروف سماجی کارکن تنویر احمد(Tanveer Ahmed) و گوری نے کہا کہ کسان تحریک(Farmers' Movement) ہم سب کے لئے ایک سبق ہے کہ کسان و عوام مخالف قوانین کو واپس لیا جانا کسانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
کسان تحریک ملک کے لئے ایک سبق یہ بھی پڑھیں:
حالانکہ مرکز کی مودی کیبینٹ نے متنازع زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے، اس کے باوجود کسان اپنی تحریک کو یہ کہہ کر جاری رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi) پر اعتماد نہیں ہے اور ان کی جدوجہد ان قوانین کو پارلیمنٹ میں منسوخ کیے جانے تک جاری رہیگی۔
کسان تحریک ملک کے لئے ایک سبق اس موقع پر سماجی کارکن گوری نے کہا کہ بلا شبہ کسانوں کی قربانیوں کو تاریخ یاد رکھیگی۔
کسان تحریک ملک کے لئے ایک سبق