اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rakesh Tikait Receives Death Threats : راکیش ٹکیت کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج - راکیش ٹکیت کو دھمکی بھری کال

بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی Farmers Leader Rakesh Tikait Receives Death Threats موصول ہوئی ہے۔ ان کی سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی اہلکار نے فون اٹھایا تھا۔ فون کرنے والے نے ان سے گالی گلوچ کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

راکیش ٹکیت کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی
راکیش ٹکیت کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Dec 5, 2021, 6:15 PM IST

Updated : Dec 5, 2021, 6:21 PM IST

غازی آباد میں بھارتی کسان یوین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت Farmers Leader Rakesh Tikait Receives Death Threats کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ جس کے بعد غازی آباد کے کوشامبی پولیس اسٹیشن Tikait LodgedFIR In Kaushambi Police Station میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فون کال راکیش ٹکیت کے سکیورٹی میں لگے اترپردیش کے پولیس اہلکار نتن نے رسیو کیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ راکیش ٹکیت کو اس سے پہلے بھی کئی بار اسی طرح جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

ایف آئی آر درج

کوشامبی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج سچن ملک کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ متعلقہ آڈیو راکیش ٹکیت کے ذریعے موصول کیا جائے گا۔ جس کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

کوشامبی پولیس اسٹیشن

پولیس نے موبائل نمبر بھی حاصل کر لیا ہے جس سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ دھمکی دینے کے والے نے اس کے پیچھے کی نیت ظاہر نہیںکی۔ اس نے پہلے گالی دینی شروع کی اور پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: Rakesh Tikait on protest: 'کسان تحریک مسائل کے حل کی جانب بڑھ رہی ہے'

شکایت کنندہ نتن نے تحریر میں لکھا ہے کہ بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کے موبائل نمبر 9219666799 پر نامعلوم نمبر 9166482535 سے کال موصول ہوئی تھی۔ یہ فون اتر پردیش پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نتن شرما رسیو کیا جو ان کی حفاظت میں تھے۔

دونوں کے درمیان بات چیت میں اس نے راکیش ٹکیت کو گالی گلوچ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

Last Updated : Dec 5, 2021, 6:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details