اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوِل ہیلتھ کارڈ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا : حکومت - کیلاش چودھری

مرکزی حکومت نے آج کہا کہ سوِل ہیلتھ کارڈ کی بنیاد پر کاشتکاری کرنے سے کسانوں کی لاگت میں کمی آئی ہے اور زراعتی پیداوار میں ایک چوتھائی سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کیلاش چودھری
کیلاش چودھری

By

Published : Jul 27, 2021, 2:31 PM IST

لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران جراثیم کش ادویات کے استعمال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے ضمنی جواب میں وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری نے کہا کہ ملک میں تقریبا 15 کروڑ سول ہیلتھ کارڈ جاری کئے گئے ہیں اور اس سے کسانوں کا ایک ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کونسل برائے زراعتی تحقیق (آئی سی اے آر) نے 1326 کروڑ روپے خرچ کرکے ایک مطالعہ کیا ہے۔

اس تحقیقی مطالعہ کی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی کسان سول ہیلتھ کارڈ کی بنیاد پر کاشت کرتا ہے تو اس کے کھادوں کے استعمال میں 15 سے 20 فیصد تک کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ پیداوار میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ان اقدامات سے کسانوں کی آمدنی میں یقینا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :بجبہاڑہ: لیونڈر کی پیدوار سے محکمہ زراعت خوش

کیلاش چودھری نے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک بھر میں سات ہزار میلے کے انعقاد کے ذریعہ سول ہیلتھ کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ زراعتی تحقیقی مراکز اور آئی سی اے آر سینٹرکے علاوہ ، بہت سے دیہاتوں میں واقع سوئل لیبارٹریوں کے ذریعہ سوئل ہیلتھ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details