کسانوں نے 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، بتادیں کہ کسانوں کی تحریک کئی مہینوں سے جاری ہے۔ زرعی قوانین کو واپس کرانے کو لیکر کسان اب بھی سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ حکومت سے کئی مواقع پر مذاکرات ہوئے لیکن تمام مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔
کسانوں نے کہا کہ گزشتہ دس مہینے سے مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف بے میادی دھرنا دے رہے ہیں اور ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کسان اپنا گھر چھوڑکر دہلی سرحد پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، مرکزی حکومت اپنے کسانوں کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسام بربریت واقعہ: پولیس کے ظلم وستم کے خلاف ایس آئی او کا ملک گیر احتجاج