مرکزی حکومت کی جانب سے تینوں زرعی قوانین واپس لیے جانے کے اعلان کے بعد بھی سنیکت کسان مورچہ کے رہنما راکیش ٹکیت نے کسانوں کی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ 'جب تک پارلیمنٹ میں تین زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا، تحریک جاری رہے گی۔'
راکیش ٹکیت نے واضح کیا کہ 'حکومت کو کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی، ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا۔ ایم ایس پی کے ساتھ ساتھ حکومت کو کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرنی چاہیے۔'
اس سے قبل مرکزی حکومت نے 19 نومبر کی صبح ملک سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔