اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر پریڈ کو روکنے کے لیے ٹریکٹروں کو پیٹرول پمپ پر ڈیزل نہیں دیے جانے کے حکم کی خبرموصول ہوئی ہے۔
اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'بی جے پی کسانوں کے خلاف گھٹیا سازش کر رہی ہے، اکھلیش یادو مزید لکھتے ہیں، کہیں کسان ڈیزل بندی کا جاواب بھاجائیوں کی ناکہ بندی سے دینے لگے تو کیا کیا ہوگا۔'